پشاور: غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا انخلا جاری، رواں ماہ 33 ہزار سے زائد افراد کی واپسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق رواں ماہ 33 ہزار555 افراد طور خم بارڈرسے واپس جاچکے ہیں۔
سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 2772 خاندان واپس گئے ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 8 ہزار 309 مرد اور 5 ہزار457 خواتین واپس افغانستان گئے ہیں۔
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واپس جانے والوں میں 19 ہزار 789 بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، غیر قانونی وغیر ملکی افراد کو ملک سے واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ انخلا سے متعلق جیوفیسنگ اور جیومیپنگ مکمل کرلی ہے، البتہ ریاست پاسپورٹ اور ویزا لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، اب لوگ ہمارے ملک ویزا لیکر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ یومیہ 12 سے 15 ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت ہفتہ کو قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ پاک ایران اور افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں بلکہ اسمگلنگ بند کی ہے۔

Recent Posts

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

3 mins ago

سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، علی خورشیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ…

15 mins ago

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

24 mins ago

شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھوڑ دی، مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ…

34 mins ago

وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون کو…

44 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائدکردی گئی۔ نجی…

1 hour ago