پشاور: غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا انخلا جاری، رواں ماہ 33 ہزار سے زائد افراد کی واپسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے . سرکاری حکام کے مطابق رواں ماہ 33 ہزار555 افراد طور خم بارڈرسے واپس جاچکے ہیں .


سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 2772 خاندان واپس گئے ہیں .
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 8 ہزار 309 مرد اور 5 ہزار457 خواتین واپس افغانستان گئے ہیں .
غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واپس جانے والوں میں 19 ہزار 789 بچے بھی شامل ہیں .
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، غیر قانونی وغیر ملکی افراد کو ملک سے واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے .
سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ انخلا سے متعلق جیوفیسنگ اور جیومیپنگ مکمل کرلی ہے، البتہ ریاست پاسپورٹ اور ویزا لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، اب لوگ ہمارے ملک ویزا لیکر آئیں گے .
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ یومیہ 12 سے 15 ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت ہفتہ کو قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں .
اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ پاک ایران اور افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں بلکہ اسمگلنگ بند کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں