سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.81 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.66 اور 18 قیراط 181.35 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں دو ریال اضافہ ہوا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی2,031.17 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,127.90 ریال ، 24 قیراط ایک گرام گنی 2,321.43 اور ایک کلوگرام سونا 243,499.01 ریال میں دستیاب رہا۔
گزشتہ روزعالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس تھا۔