افغان صوبے ہرات میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کا صوبہ ہرات ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا .
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 تھی جبکہ مرکز زندہ جان اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی .


زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے . زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں .
یاد رہے تین ہفتے قبل بھی افغانستان میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں چار ہزار کے قریب افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے تھے ، جبکہ زندہ جان کے ضلع میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں