ای میل کا جواب کیوں نہیں دیا ؟ اب 20 نہیں 200 کروڑ روپے دیں ، مکیش امبانی کو ایک اور دھمکی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کو 20 کروڑ بھارتی روپے نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بھتہ خوروں نے اب 200 کروڑ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک دن پہلے بھارتی پولیس نے بتایا تھا کہ مکیش امبانی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کو اسی ای میل اکاؤنٹ سے ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ امبانی سے اب 20 کروڑ کے بجائے 200 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پچھلی ای میل کا جواب نہ دینے پر رقم 20 کروڑ سے بڑھا کر 200 کروڑ روپے کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل کے موصول ہونے کے بعد مکیش امبانی کے سکیورٹی انچارج نے نامعلوم شخص کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔