سوئی سے اغوا ہونیوالے 2 فٹ بالر بازیاب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کےعلاقے سوئی سے اغوا ہونے والے دو فٹ بالرز کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
بازیاب ہونے والوں میں بابر علی ولد محمد دین عرف ڈوتا اور شیراز ولد داد محمد اقوام بگٹی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ستمبر میں ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا تھا۔
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغواء کیا ہے۔