سوئی سے اغوا ہونیوالے 2 فٹ بالر بازیاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کےعلاقے سوئی سے اغوا ہونے والے دو فٹ بالرز کو بازیاب کروالیا گیا ہے .
لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں .


بازیاب ہونے والوں میں بابر علی ولد محمد دین عرف ڈوتا اور شیراز ولد داد محمد اقوام بگٹی شامل ہیں .
واضح رہے کہ ستمبر میں ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا تھا .
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغواء کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں