جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید کی سزا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کوچار سال قید اور چارلاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی نے کہا کہ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پرشئیرکی تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سائبرکرائم سرکل نے ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج وارث جاوید نے مجرم نعمان عطاء کو سزا سنائی ہے۔