لاہور، بکرمنڈی سے 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ گوشت کے دھندے میں ملوث بیوپاریوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بکر منڈی لاہور سے 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجاجہانگیر انور نے کہا کہ ناقص گوشت ضبط کر کے تلف کردیا گیا، گوشت سپلائی کیلئے تیار کیا جارہا تھا۔
راجا جہانگیر انورنے کہا کہ مضرصحت گوشت کوگندےفرش پررکھا گیا اور گوشت کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث ہے۔