سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 19 نومبر کو دوبارہ منعقد ہو گا
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں میڈیکل ،ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 19 نومبر کو دوبارہ منعقد ہو گا۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ٹیسٹ ایکسپو سینٹر میں ہوگا جس کا دورانیہ صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہو گا۔
محکمہ صحت کے مطابق امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے پہلے امیدواروں کی تلاشی لی جائے گی ، موبائل فون، کیلکولیٹر اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے والے امیدوار کا پرچہ منسوخ کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹیسٹ دینے والے بچوں کے والدین اور رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطے اور اطراف میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔