نسیم شاہ کا ری ہیب شروع، جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کر دی


لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا۔
انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ کارڈیو اور سٹریچنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرا ری ہیب بہت اچھا جا رہا ہے، ڈاکٹر امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور محنت کر رہا ہوں، جلد آپ کو گراؤنڈ میں نظر آؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کیلئے دوبارہ سے کھیلنے اور کرکٹ میں واپسی کیلئے منتظر ہوں، یہ سفر مشکل، تنہا اور لامتناہی ہے، آپ کی دعاؤں کی بدولت میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور دن بہ دن مضبوط اور فٹ محسوس کر رہا ہوں۔