9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کےلیےگنجائش کم ہونی چاہیے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ہمارے لیے کوئی پسندیدہ جماعت نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کےلیے سیاست میں گنجائش کم ہونی چاہیے .

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دوستوں سے رابطہ ہے،الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری ذمہ داری ہے اسے پورا کریں گے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے انکا احترام کرتے ہیں .

سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ کا کہا ہے وہ کردی گئی ہیں . انہوں نے کہا کہموجودہ آئی جی اسلام آباد پولیس بہترین کام کر رہے ہیں،میری خواہش ہے یہی آئی جی کام کرتے رہیں، لیکن حکم ہے تو ماننا پڑے گا . ریکارڈ دیکھ لیں جتنا موجودہ آئی جی اسلام آباد نے کام کیا اتنا کسی نے نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں