ورلڈ کپ 2023کے میچ میں سب سے زیادہ 771 مجموعی رنز کانیا ریکارڈ بن گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈکپ 2023 کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 771 رنز بننے سے نیاریکارڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 388 رنز بنائے، کیویز 9وکٹ پر 383 رنز بنا کر 5 رنز سے ہار گئے، اس سے قبل حالیہ ایڈیشن میں ہی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دہلی میں 754 رنز اسکور بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ 2019 میں ناٹنگھم پر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش میچ میں 714 رنز بنے تھے۔