ثانیہ مرزا غزہ کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی کیخلاف بول پڑیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
رواں ماہ ہی سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ بمباری شروع کردی تھی، جو تاحال جاری ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔