اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ، دیگر غیر ملکی کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قیمت میں بھار ی اضافہ ہواہے جبکہ ڈالر کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے .
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 282.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ یورایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے ، برطانوی پاﺅنڈ 50 پیسے بڑھنے کے بعد 343.50 روپے ، اماراتی درہم 30 پیسے اضافے کے بعد 79.50 روپے اور سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 75.90 روپے پر پہنچ گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں