الجزائرین کھلاڑی نے میدان میں فلسطینی پرچم لہرا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الجزائر کے کھلاڑی یاسین ابراہیمی نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قطری لیگ میں گول کرنے کے بعد فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔
یاسین ابراہیمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گول کرنے کے بعد میدان میں باؤنڈری کے پار بیٹھے مداحوں سے فلسطین کا پرچم لیکر فضاء میں لہراتے ہیں۔
فٹبالر کو فلسطینی پرچم لہراتا دیکھ کر دیکھا میدان میں بیٹھے مداح بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔