کولکتہ میں قومی ٹیم کا ہوٹل انتظامیہ کا مینیو لینے سے انکار ، بریانی، چانپ اور کیا کچھ کس ریسٹورنٹ سے منگوایا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کولکتہ (قدرت روزنامہ ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنا ساتواں میچ کھیلنے کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ چکی ہے، ٹیم کل ایڈن گارڈن کلکتہ میں بنگلادیش سے اپنا اہم میچ کھیلے گی . پاکستانی کھلاڑی ہفتے کی شام سے کولکتہ پہنچنے کے بعد ہوٹل میں قیام پذیر ہیں .

"جیو نیوز " کے مطابق کولکتہ میں قومی ٹیم نے ہوٹل انتظامیہ کا مینیو لینے سے انکار کر دیا اور اپنے لیےدیسی مینیو آرڈر کر دیا .

بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد گرین شرٹس نے کولکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے دیسی مینیو آرڈر کرکے منگوایا . ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کر دیا . اور کولکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے بریانی، چانپ، فرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوالیے .
واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنے 6 میچز میں سے 2 میں فتح اور 4 میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں