انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ، قیمت 281 روپے ہو گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 281 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے احتتام پر ڈالر 280 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانت اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار112 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز100 انڈیکس 50 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔