ملک میں سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر سے اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے پر ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 83 ہزار 471جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 2 ہزار ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔