لاہور: 5 افراد کا قتل، ملزمان کو پانچ پانچ بار سزائے موت سنادی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیشن عدالت لاہور نے 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں تین ملزمان کو پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت سنادی .
لاہور کے علاقے برکی میں 5 افراد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت سیشن عدالت لاہور میں ہوئی .

عدالت نے مقدمے میں ملوث 10 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا .
سیشن عدالت لاہور کی طرف سے 3 ملزمان کو 5، 5 مرتبہ سزائے موت سنادی . سیشن عدالت لاہور نے 7 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا .
عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد فیصلہ سنایا . ملزمان کی جانب سے وکیل اصغر علی گل ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے جبکہ مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے .
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس کا فیصلہ سنایا . ملزمان کیخلاف تھانہ برکی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے . ملزمان کے خلاف 6 سال قبل 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں