بلوچستان

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اور دیگر رہنماؤں نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ اصل احتجاج پریس کلب کے سامنے تھا تاہم حکومت کو اچھا نہیں لگا اور ہمارے ساؤنڈ سسٹم اکھاڑ لیے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سینیٹر رضا ربانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ آج کی بات نہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوتا آرہا ہے۔ ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے رپورٹ پیش کی۔ اس کمیٹی کا میں بھی رکن تھا۔ مسنگ پرسنز نا بنائے جائیں اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو سامنے لایا جائے۔ مسنگ پرسنز کو سالوں غائب رکھنا اور پھر کہیں لاش ملنا افسوسناک ہے۔ اسکا حل ریاست کی سوچ میں تبدیلی ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اختر مینگل سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔ پرامن آئینی اور قانونی جہدوجہد میں جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے۔ ہم نے سینٹ میں لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھایا۔ جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ خبریں