ہنڈا کی ’سوک‘ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں بھی3 لاکھ روپے تک کی کمی، نئی قیمت کیا ہوگی؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد یکے بعد دیگرے کار ساز کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہیں . اب ہنڈا کی طرف سے بھی اپنی گاڑی’سوک‘ کے مختلف ماڈلز میں 3لاکھ روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے .

"ڈیلی پاکستان گلوبل" کے مطابق کمپنی کی طرف سے ہنڈا سوک سٹینڈرڈ 1.5کی قیمت میں 2لاکھ 70ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 85ہزار 99ہزار روپے سے کم ہو کر 83لاکھ 29ہزار روپے ہو گئی ہے .

اسی طرح ہنڈا سوک اورئیل 1.5ایم . سی وی ٹی کی قیمت 2لاکھ 90ہزار روپے کمی سے 89لاکھ 49ہزار روپے سے کم ہو کر 86لاکھ 59ہزار روپے اور ہنڈا سوک آر ایس کی قیمت 3لاکھ روپے کمی سے 1کروڑ 99ہزار روپے سے کم ہو کر 98لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں