برائلر مرغی مزید سستی اور انڈے مہنگے ہو گئے
لاہور (قدرت روزنامہ)مرغی مزید سستی جبکہ انڈے مہنگے ہو گئے، مرغی کی قیمت میں تین روپے مزید کمی ہوئی ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 468 روپے ہو گئی ہے، جبکہ زندہ مرغی فی کلو 312 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
برائلر مرغی کی تھوک میں فی کلو قیمت 300 روپے ہے، فارمی انڈے مہنگے ہو کر 328 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کمی ہونے کے بعد قیمت 471 روپے فی کلو ہو گئی تھی آج قیمت میں مزید تین روپے کمی ہوئی۔