دل کی رپورٹ تسلی بخش ، 6 نومبر کو لال حویلی شفٹ ہو جائوں گا ، شیخ رشید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دل کی رپورٹ آ گئی جس کا اعلان شیخ رشید نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ الحمد اللہ میری کارڈیک رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے، میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص رؤف کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزیئن و آرئش کے بعد 6 نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جاؤں گا، میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہا ہوں اور 5 تاریخ کی دعا کے بعد 6 نومبر کو انشااللہ لال حویلی میں موجود ہونگا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا 80 فیصد سامان ، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دئیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد بھی واپس کر دئیے جائیں گے۔ میں اعتزاز احسن ، سردار لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر سردار عبدلرزاق کا مشکور ہوں جنہوں نے 12کیسوں میں میری ضمانت کروانے میں بغیر فیس کے کلیدی کردار ادا کیا۔ سب کا شکریہ ادا کرنے انکے گھر جاؤں گا۔