دل کی رپورٹ تسلی بخش ، 6 نومبر کو لال حویلی شفٹ ہو جائوں گا ، شیخ رشید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دل کی رپورٹ آ گئی جس کا اعلان شیخ رشید نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیا .
شیخ رشید نے کہا کہ الحمد اللہ میری کارڈیک رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے، میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے .


انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص رؤف کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزیئن و آرئش کے بعد 6 نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جاؤں گا، میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہا ہوں اور 5 تاریخ کی دعا کے بعد 6 نومبر کو انشااللہ لال حویلی میں موجود ہونگا .
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا 80 فیصد سامان ، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دئیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد بھی واپس کر دئیے جائیں گے . میں اعتزاز احسن ، سردار لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر سردار عبدلرزاق کا مشکور ہوں جنہوں نے 12کیسوں میں میری ضمانت کروانے میں بغیر فیس کے کلیدی کردار ادا کیا . سب کا شکریہ ادا کرنے انکے گھر جاؤں گا .

. .

متعلقہ خبریں