اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ویری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد امریکا میں حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے.بالخصوص امریکا میں موجود یہودیوں اور مسلمانوں پر حملوں کا خدشہ ہے .
کرسٹوفر ویری نے ہوم لینڈ پر مشتمل سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے حماس اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے ، امریکا میں حملوں کو اس طرح کا تحرک ملے گا جو داعش کے وقت میں بھی نہیں دیکھا گیا تھا .
انہوں نے کہا کہ ہم خطرناک دور سے گزر رہے ہیں ،تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ، یہ چوکنا رہنے کا وقت ہے .
ایف بی آئی سربراہ نے کہا کہ حماس یا کوئی اور غیر ملکی دہشتگرد تنظیم موجودہ تنازع کا فائدہ اٹھا کر ہماری سرزمین پر حملے کر سکتی ہے .