لاہور میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں فوری اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ہدایت جاری کر دی .
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی .


عدالت نے کالا دھواں چھوڑنے والے کارخانوں کی اطلاع دینے کی ہدایت کی اور ریمارکس دیے کہ کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران کل سے اسکولز اور کالجز میں جا کر طلبا کو آگاہ کریں .
جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی موجودہ صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ اس کی ذمہ دار حکومت ہے .
عدالت نے لاہور میں فوری طور پر اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے پی ڈی ایم اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ اسموگ ہم سب کے بچوں کا مسئلہ ہے، عدالت نے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں