ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی کراچی میں تارکین وطن کیخلاف کارروائی، 4 افغان شہری گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کی طرح کراچی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی جس کے بعد تارکین وطن کے خلاف ایکشن کا آغاز ہوگیا .
کراچی ایسٹ زون پولیس کی جانب سے سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر اور اطراف میں اعلانات بھی کیے گئے جس میں انہیں واپس افغانستان جانے کی ہدایت کی گئی .


آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو آخری وارننگ بھی دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر جانے والے پولیس سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں .
کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا، صدر سے چار غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیاجن کا تعلق افغانستان سے ہے .
پولیس کا کہنا ہے کہ ھراست میں لیے گئے چاروں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حاجی قائم لیا گیا ہے جنہیں واپس افغانستان منتقل کیا جائے گا .
حکام نے بتایا کہ کیپ میں ایف آئی اے، نادارا بھی موجود ہے جو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا چیک کریں گے جب کہ رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کے لئے اطراف میں موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں