اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا .
عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو ٹانک پولیس نے عدالت میں پیش کردیا .
کامران بنگش کو گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا اور آج انھیں جوڈیشل تھری کی عدالت میں پیش کیا گیا .
ڈی پی او ٹانک نے عدالت کو بتایا کہ کامران بنگش کے خلاف سٹی تھانہ میں 153Aکا مقدمہ درج ہے .
ٹانک عدالت نے کامران بنگش کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ٹانک جیل بھیج دیا .
سماعت کے دوران کامران بنگش کو لینے چترال کی پولیس بھی پہنچ گئی . پولیس کا کہنا تھا کہ سابق وزیر کے خلاف سٹی تھانہ چترال میں بھی دفعہ 120 بی اور 153 اے کے تحت مقدمہ درج ہے .
مجسٹریٹ ٹانک کی عدالت میں پیشی کے دوران ٹانک اور چترال پولیس میں بحث ہوتی رہی، تاہم پھر عدالت نے ملزم کو ٹانک جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا .