یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سستا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل سستے ہو گئے ہیں ، گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے جبکہ فی لٹر کوکنگ آئل میں بھی 7 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ کراچی زون کے صارفین کو ہو گا۔ کراچی زون کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی۔