یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سستا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے .
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل سستے ہو گئے ہیں ، گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے جبکہ فی لٹر کوکنگ آئل میں بھی 7 روپے کمی کر دی گئی ہے .

قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہو گا .
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ کراچی زون کے صارفین کو ہو گا . کراچی زون کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں