ہمیں برے وقتوں میں آپکی ضرورت ہے، پلیز سپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم، شاہین آفریدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ ہمیں اچھے وقتوں میں بھی آپکی ضرورت ہے اور برے وقتوں میں بھی، پلیز ہمیں سپورٹ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاونٹ سے جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی شائقین کو پیغام دیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی سپورٹ کی وجہ سے ہی پاکستان نمبر ون ٹیم بنی، اس وقت بھی تمام کھلاڑیوں کو آپکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
اس دوران اوپپنگ بلے باز فخر زمان نے بنگلہ دیش کیخلاف اپنی جارحانہ اننگز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے میں اپنا حصہ ڈالو تو اچھا لگتا ہے۔ ایک اچھی اننگز کھیل کر بہت خوشی ہورہی ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ ‘جونہی ٹیم کے 100 رنز مکمل ہوئے تو میرا اور عبداللہ شفیق کا پلان یہی تھا کہ جلد از جلد میچ کو ختم کیا جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ شاید میں سنچری نہیں کرپایا۔’