اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک ماہ کے دوران چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد ہو گئی .
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد کا اضافہ ہوا .
دیہی علاقوں میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کا اضافہ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 38.71 فیصد کا اضافہ ہوا .
ایک ماہ میں تازہ سبزیوں کی قیمتیں 17.74 فیصد بڑھیں، ایک ماہ میں پھل 6.49 فیصد اورانڈے 6.05 فیصد مہنگے ہوئے .
ایک ماہ میں آلو کی قیمت 3.72 فیصد اور مچھلی کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 10.23 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی .
ایک ماہ ٹماٹر 3.11 فیصد اور دال مونگ 2.05 فیصد سستی ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران آٹا 1.87 فیصد اور تازہ دودھ 1.73 فیصد سستا ہوا .