ایوسٹین انجکشن کے استعمال پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے ایوسٹین انجکشن کے استعمال پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایوسٹین میڈیسن ری کال الرٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ،ہائی پاور کمیٹی نے ایوسٹین کے4بیچز ریلیز کی منظوری دیدی ہے۔
پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سے ایوسٹین ری کال تنسیخی الرٹ جاری کئے گئے ہیں۔ایوسٹین میڈیسن ری کال الرٹس 24، 28 ستمبر کو جاری کئے گئے تھے۔
تنسیخی الرٹس کا اجرا ڈسٹریبیوٹر، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈاکٹرز کیلئے کیا گیا۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہورایوسٹین انجکشن کے4 بیچ معیاری قرار دے چکی ہے۔
ایوسٹین 100 ایم جی کے تین، 400 ایم جی کا ایک بیچ قابل استعمال قرار دیا گیا ہے۔ایوسٹین کی اسٹوریج، استعمال کے پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان میں ایوسٹین انجکشن بڑی آنت کے کینسر کے علاج کیلئے رجسٹرڈ ہے،ایوسٹین انجکشن آنکھ کی شریانوں کی بندش کھولنے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔