8 ماہ کی حاملہ بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک


مبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اداکارہ 8 ماہ کے حمل کے باعث چیک اپ کے لیے اسپتال میں موجود تھیں اور اسی دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوگئیں۔
بھاتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈراما انڈسٹری میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی نوجوان اداکارہ پریا کے بچے کو ڈاکٹرز کی ٹیم نے بچالیا اور وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہے۔
اداکارہ پریا جو کہ خود بھی ایک ڈاکٹر ہیں۔ پرائیوٹ اسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی تھیں جہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی اور سینے میں شدید درد ہوا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
بھارتی اداکارہ ڈاکٹر پریا نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ حاملہ ہونے کے بعد وہ بہت محتاط تھیں اور چار ماہ سے بیڈ ریسٹ پر تھیں اور آج بھی صرف چیک اپ کے لیے گھر سے نکلی تھیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ پریا حمل کی پیچیدگیوں کا شکار تھیں حمل کی حالت میں دل کو ملنے والی خون کی روانی اور دل کی صحت سے جڑے ہارمون کی کمی تھی۔
ساتھی اداکاراؤں اور فنکاروں نے نوجوان اداکارہ کی اچانک موت پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔