نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان جائزہ لینے اچانک کوئٹہ کے ایک پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی جمعرات کو عوامی مشکلات اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے اچانک قائد آباد پولیس اسٹیشن پہنچے نگران وزیر اعلیٰ نے قائد آباد پولیس اسٹیشن کے روزنامچہ ، ریکارڈ روم اور مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن جواد طارق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تھانے میں معمول کے دفتری امور سے متعلق بریفننگ دی اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس امور سے متعلق تھانے کی سطح پر عوام کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جائیں تاکہ عوام اور پولیس میں فاصلے کم ہوں اور باہمی اعتماد کی فضا قائم ہوسکے انہوں نے کہا کہ روز مرہ امور اور کسی بھی قانونی معاونت کے لیے عوام کو سہل اور فوری ریلیف فراہم کی جائے .

.

.

متعلقہ خبریں