ظلم کیخلاف جمہوری مزاحمت کی جائیگی، حق دو تحریک بلوچ بقا کی جنگ کا نام ہے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر (قدرت روزنامہ) کارکن اپنی جدوجہد کو تیز کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حق دو تحریک بلوچستان میں شمولیت کی دعوت دیں، عوام پر کسی طور ظلم کو برداشت نہ کریں بلکہ اس کے خلاف پرامن جمہوری مزاحمت کریں، حق دو تحریک کے قائدین کا اجتماع سے خطاب تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے تحصیل گوادر کے کارکنان کا اہم اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کیاجتماع سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، حسین واڈیلہ، نوید کلمتی، حفیظ کیازئی اور اکرم فدا نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان زیادہ سے زیادہ عوام کو حق دو تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں، حق دو تحریک بلوچستان ایک عوامی تحریک ہے اور عوام ہی اس کی بنیاد ہے اس لئے عوام کی بھلائی کے لئے جدوجہد تیز کی جائے اور عوام پر ہونے والا کوئی ظلم برداشت نہ کیا جائے بلکہ پرامن جمہوری مزاحمت کی جائے حق دو تحریک بلوچسان بلوچ کی بقا کی جنگ کا نام ہے یہ تحریک اپنے حقوق کے اصول تک یہ جنگ جاری رکئے گا یہ تحریک گوادر سے شروع ہو کر پورے بلوچستان بلکہ پاکستان تک معروف ھوگیا اس تحریک کا مقصد مظلوم محکوم محروم عوام کی ترجمانی ھے اتنی بڑی تحریک جو اپنی منفرد انداز جمہوری مزاحمت کی وجہ سے پورے بلوچستان میں مقبول ترین سیاسی جمہوری مزاحمتی تحریک بن چکا ھے اور پورے بلوچوں کے دلوں میں گھر کرچکا ھے اسلئے اس تحریک سے جڑے کارکنان کا بھی دل سمندر جیسا بڑا ھونا چایئے کیونکہ اس تحریک کے شہرت اور مقبولیت کی ایک وجہ اس کی عوامی قوت ھے اس تحریک کا مقصد اپنے لوگوں میں جوڈ پیدا کرنا ھے لوگوں کی دلوں کو ایک دوسرے کیلئے محبت سے سرشار کرنا ھے سماج میں وہ شعور پیدا کرنا ھے اسی شعور سے بیدار ھوکر بلوچ قوم اپنی اتحاد برقرار رکھے.۔ اتنے بڑے مقصد کے حامی اور تحریک کا کوئی بھی کارکن اگر آپسی سماجی معاملوں میں کمزور پایا گیا علاقائی اور معاشرتی معاملات میں اپنے لوگوں میں توڑ پیدا کرنے کا سبب بنا یا آپس میں تعصب پیدا کرگیا تو پھر یہ سب اشارے تحریک کے آئین اور مقصد کے خلاف ہونگے اس لئے حق دو تحریک کے عوامی آئین کے اندر رہتے ہوئے عوامی خدمت کی جائے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خواتین کے ذریعے بھی حق دو تحریک کے دعوت کو عام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Recent Posts

اوستہ محمد میں بچی کے اغوا کے دوران زخمی باپ دم توڑ گیا

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)باغ ہیڈ تھانہ کی حدود رسول آباد کے قریب گھر میں حملے کے…

10 mins ago

کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ بحفاظت پاکستان واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ…

15 mins ago

غیر قانونی ایندھن کا استعمال، حب میں 4 اسٹیل ملز کو سربمہر کردیا گیا

حب (قدرت روزنامہ)غیر قانونی ایندھن کے استعمال پر حب انڈسٹریل کی 4اسٹیل ملز کو ادارہ…

20 mins ago

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے نیا نوٹم جاری۔ سی اے اے نے گوادر انٹرنیشنل…

25 mins ago

تربت یونیورسٹی کو علمی میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، وائس چانسلر

تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی…

38 mins ago

بلوچستان میں ایکسائز اینڈ ٹکسیشن نظام میں بہتری لائیں گے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس حاجی میر محمد خان…

42 mins ago