غیر قانونی ایندھن کا استعمال، حب میں 4 اسٹیل ملز کو سربمہر کردیا گیا


حب (قدرت روزنامہ)غیر قانونی ایندھن کے استعمال پر حب انڈسٹریل کی 4اسٹیل ملز کو ادارہ تحفظ ماحولیات نے سربمہر کردیا اسٹیل ملز EPAکے NOCکے بغیر چل رہی تھیں ڈائریکٹرجنرل EPAکا نوٹس مذکورہ اسٹیل ملز کافی عرصہ سے ای پی اے حب انتظامیہ کی ناک اور آنکھ کے نیچے گیس اور فرنس آئل کی جگہ غیر قانونی ایندھن کے طور پر بوسیدہ کپڑے پلاسٹک کے جوتے اور لکڑی کا استعمال کر تی رہیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب انڈسٹریل ایریا میں قائم خام لوہے سے تعمیراتی سریا بنانے والے کافی کارخانوں میں گیس اور فرنس آئل کے بجائے غیر قانونی طور پر سستے ایندھن کے طور پر بوسیدہ کپڑوں ،پلاسٹک کے جوتے اور لکڑی کا استعمال کیا جارہا ہے تاہم گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے EPAریجنل ڈائریکٹریٹ کو کاروائی کے احکامات دیئے جس پر گزشتہ دنوں 4اسٹیل ملز زم ذمہ،شعبان ،اے کے اسٹیل اور جے ایل اسٹیل کو سربمہر کردیا گیا ڈائریکٹر جنرل آفس ذرائع کے مطابق مذکورہ اسٹیل ملز EPAکی NOCکے بغیر چل رہی تھیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

39 mins ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

2 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

2 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

2 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

3 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

3 hours ago