بلوچستان میں قبائلی تنازعات کو ہوا دی جارہی ہے، بلوچ آپسی لڑائی جھگڑوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، نیشنل پارٹی

قلات (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینر ناب صدرو سابق سینیٹر میرکبیرمحمد شہی نے کہاہے کہ قبالی تنازعات نے بلوچ قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبال کو آپس میں دست و گریبان کیا گیا ہے باربار کے تجربوں کے باعث ملکی معیشت خطرناک حد تک بیٹھ چکی ہے ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ڈاکٹر عبدالمال بلوچ کا نگران وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد تھا نگران حکومت کی جانب سے بارڈر کی بندش سے غریب شہریوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالہ مختصر دور میں بلوچستان میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کییے گزشتہ پانچ سالوں میں گرانڈ پر دور دور تک عوامی کام نظر نہیں آتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قبالی تنازعات کو ایک منصوبے کے تحت ہوا دی جارہی قبالی جھگڑوں میں ہمارے کی قیمتی جانیں ضاع ہوچکی ہیں بلوچ قوم مزید قبالی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا قبالی جھگڑوں کا حل ناگزیر ہوچکا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ باربار کے تجربوں نے اس ملک کا بھیڑہ غرق کردیا ہے اگر اب بھی ملک میں صاف اور شفاف الکیشن نے ہوتے ہیں تو یہ ملک اور اسکے باسیوں کے ساتھ ظلم ہوگا پھر اسکا ازالہ ناممکن ہوگا انہوں نے کہاکہ غلط پالسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان اکیلا رہے گیا ضرورت اس امرکی ہے کہ فورا صاف اور شفاف انتخاب کرکے حقیقی عوامی نماندوں کو موقع دیکر فارن پالیسی کو بہتربنایا جائےتاکہ ہمسایہ ممالک سمیت دیگرممالک کے ساتھ وطن عزیز کی تعلقات استوار ہوسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالمالک کا وزیراعظم سے ملنے کا مقصد صاف و شفاف انتخابات کے حوالے سے ہی تھا انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے ڈھای سالہ دور حکوت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تعلیم کے بجٹ کو 4فیصد سے بڑاکر 24فیصد کردیا دیگر شعبوں میں مثالی ترقیاتی کام کرواے۔انہوں نے مزید کہاکہ آنے والے الیکشن میں اگر عوام نے موقع دیاتو پہلے سے بڑھکر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لے کام کرنگے

Recent Posts

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 25 مئی کو گیس بند رہے گی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے…

2 mins ago

حکومت علیحدگی پسند بلوچوں کیساتھ بات چیت کے اصولی موقف پر قائم ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے…

20 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس 9 ہزار سے زائد امیدواروں کو نوکریاں دی جائیں، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سردار بہادر…

28 mins ago

بلوچستان اسمبلی میں کمیٹیوں کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت ہوگئی، اسپیکر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے ایک…

35 mins ago

تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل، عمارت کے اردگرد تعمیرات مسمارکردی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفترسیل کر دیا گیا۔ سی…

43 mins ago

نابینا افراد کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: گورنر پنجاب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت…

50 mins ago