وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہر سال 9 نومبر کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن 2015 میں وزارت داخلہ نے اسے منسوخ کردیا تھا۔