وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا .
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے .

کابینہ ڈویژن نے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا .
نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی .
خیال رہے کہ علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہر سال 9 نومبر کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے . اس سلسلے میں ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن 2015 میں وزارت داخلہ نے اسے منسوخ کردیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں