پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 410پوائنٹس کا اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 100 انڈیکس میں 410 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 53 ہزار 70 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا .


پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2 بج کر 8 منٹ پر 322 پوائنٹس یا 0.61 فیصد اضافے کے بعد 52 ہزار 664 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا .
یہ پیش رفت الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 11 فروری کو کرانے کی یقین دہانی کے بعد سامنے آئی، جس سے سیاسی استحکام کا عندیہ ملتا ہے .
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد مسلسل چار روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے .
اس کے علاوہ اکتوبر میں مہنگائی 26.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل قریب میں مہنگائی کم ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں