“3 مرتبہ خودکشی کا سوچا” محمد شامی کا کپتان کے سامنے حیران کُن انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی زندگی میں وہ تین مرتبہ خودکشی کا سوچ چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف انہوں نے تین سال قبل بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کے سامنے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے وہ خودکشی کا سوچنے لگے تھے۔
محمد شامی نے روہت شرما کو بتایا کہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے انہوں نے تین مرتبہ خودکشی کا سوچا لیکن اب وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد شامی کو بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے ابتدائی 4 میچز میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے بعد وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن چکے ہیں۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ 2018 میں محمد شامی پر انکی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ شامی کے خلاف دائر کیے گئے مقدموں میں ابھی تک عدالت میں کیس چل رہا ہے۔