منال خان اور احسن اکرام کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے کی پہلی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی .
رواں ہفتے، یکم نومبر2023 کو صبح کے وقت اس جوڑے نے اپنے پہلے بیٹے ’حسن اکرام‘ کوخوش آمدید کہا تھا، بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سُنائی تھی .


اداکارہ کی جُڑواں بہن ایمن خان کی جانب سے ان کے بیٹے کی چند تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ہے .
شئیر کی گئی تصاویر میں ننھے حسن کو ایمن خان کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر میں ایمن خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی امل منیب اور والدہ بھی موجود ہیں .
ایمن خان نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے‘ .
مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اس شوبز جوڑے کوبیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا گیا .
ایمن خان کے پوسٹ پر ان کی بہن منال خان نے پیار بھرا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ! میرا بیٹا خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ ہے‘ .
احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، اگست 2023 میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اولاد کی آمد سے متعلق خوشخبری سُنائی تھی .

. .

متعلقہ خبریں