ورلڈکپ: افغانستان کیخلاف نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، نیدرلینڈز کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں .
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج نیدرلینڈز اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں .

دونوں ٹیمیں لکھنؤ کے کرکٹ اسٹیڈیم ‘ایکانا اسپورٹس سٹی’ میں جیت کیلئے میدان میں اتری ہیں .
نیدرلینڈز کے اوپننگ بلے باز ویسلے بریسی اننگز کے آغاز میں ہی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے . میکس او داود اور کولن ایکرمین نے بڑی شراکت داری قائم کی، میکس او داود 42 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے .
آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو افغانستان اس وقت 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ نیدرلینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے . نیدرلینڈز آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ساتویں نمبر پر آجائے گی .
دوسری طرف اگر افغانستان آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ پاکستان کو نیچے دھکیلتے ہوئے پانچویں نمبر پر آجائے گی . پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیمیں کیلئے اس وقت اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں