ذکا اشرف اور شاہد آفریدی کے درمیان اہم ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف کی جانب سے شاہد آفریدی کی کرکٹ میں خدمات کی تعریف کی گئی ۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر اسٹار ہیں۔ہمیں آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ذکا اشرف کی کوششوں کی تعریف کی گئی ۔شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔