ذکا اشرف اور شاہد آفریدی کے درمیان اہم ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے .
تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف کی جانب سے شاہد آفریدی کی کرکٹ میں خدمات کی تعریف کی گئی .


چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر اسٹار ہیں . ہمیں آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی .
سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ذکا اشرف کی کوششوں کی تعریف کی گئی . شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا .
شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں