شعیب ملک نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءکے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءکے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کر دیا . نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھ سے رابطہ کرے گا تو میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہوں .


42سالہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے لیے 2024ءکا ٹی 20ورلڈ کپ جیتوں . مجھے جسمانی طور پر فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آج بھی اتنا ہی فٹ ہوں جتنا ماضی میں تھا . اگر پی سی بی نے رابطہ کیا تو میں دستیاب ہوں گا .

. .

متعلقہ خبریں