وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا ، وزیراعلیٰ گلبر خان نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے موٹروے پولیس تعینات کی جائے،قراقرم ہائی وے پر بڑھتے حادثات سے قیمتی انسانی جانوںکا ضیاع ہو رہا ہے،حادثات کے باعث سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قراقرم ہائی وے پر محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے موٹروپے پولیس کی تعیناتی ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں