سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ویزے کے حصول میں آسانی اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ویزے کے حصول میں آسانی اور مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی .


اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا . اس موقع پر نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب ایک پرکشش مارکیٹ ہے .
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے ویزوںکے حصول میں آسانی پیدا کرے . اس کے جواب میں سعودی سفیر نے کہا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا . واضح رہے کہ وفاقی وزیر کی طرف سے قبل ازیں آئندہ دو سال میں 2لاکھ افراد کو تربیت دینے اور 5لاکھ فری لانسرز کے لیے ای روزگار مراکز بنانے کا اعلان بھی کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں